طیارے کی براعظم انٹارکٹیکا پر لینڈنگ کی ویڈیو وائرل

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

جہاز کے عملے نے براعظم انٹارکٹیکا پر لینڈنگ کر کے وہاں تین گھنٹے گزارے ہیں اور ایک تاریخ رقم کردی ہے۔

  ہوائی جہاز بنانے والی یورپی کمپنی ایئربس اے 340 طیارے نے دنیا کے ساتویں براعظم انٹارکٹیکا کے برفیلے رن وے پر کامیاب لینڈنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

پرتگال کی ایئرلائن ہائی فلائی کی پرواز نے دو نومبر کی صبح جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن سے اڑان بھری تھی ، یہ پرواز 5 گھنٹوں میں 2500 ناٹیکل میل کا سفر طے کر کے انٹارکٹیکا پہنچی اور برفیلے رن وے پر لینڈنگ کی۔

کپتان نے کہا کہ رن وے کے اردگرد کے علاقے اور آس پاس کے بے پناہ سفید صحرا کا امتزاج، اونچائی کے فیصلے کو چیلنج کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشکلات کے باوجود میپوری نے کامیابی کے ساتھ جیٹ کے پہیوں کو نیچے کیا۔

برفانی کھائی میں صرف 50 لینڈنگ اسٹرپس اور رن وے ہیں جس کا مطلب ہے کہ مستقبل میں چند اور چیلنجنگ لینڈنگ کا امکان ہے لیکن میپوری اور اس کے عملے نے ثابت کر دیا ہے کہ ایسا کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بات قابل غور ہے کہ انٹارکٹیکا میں ابھی تک کوئی حقیقی ہوائی اڈہ موجود نہیں ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More