صوبے کا پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

بول نیوز  |  Nov 26, 2021

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے کا پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کی اہم کامیابی ہوئی ہے، صوبہ پنجاب پولیو فری ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے، اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ٹیم ورک کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے پولیو فری ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں، پنجاب کو پولیو فری بنانے پر محکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے پولیو فری ہونے کے باوجود پولیو ویکسینیشن مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو شیڈول کے مطابق اینٹی پولیو ویکسین پلائی جائے گی-

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچانا ہے، بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کا تسلسل ضروری ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں خسرہ اور روبیلا کے ساتھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، یونیسف پولیو ٹیم کے نمائندے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More