سندھ اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا

بول نیوز  |  Nov 26, 2021

سندھ اسمبلی کا اہم اجلاس آج  ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ اسمبلی کے آج کے اجلاس میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ حکومت کو 30 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ آج کے اجلاس میں بلدیاتی ایکٹ میں کچرہ اور گٹر نظام کے حوالے سے ترمیم ہوگئی اور مئیر اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں اضافہ ہوگا جبکہ بل کے تحت بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار بھی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ لوکل گورمنٹ ترمیمی بل کی منظوری کے لیے تمام حکومتی ارکان کو اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More