بنگلہ دیش میں زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ

بول نیوز  |  Nov 26, 2021

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا، چٹاگانگ اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ میانمار اور بھار ت میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز میانمار کا سرحدی شہر ہاکا تھا۔

بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلہ 12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، اور شمال مشرقی ہندوستان میں ایزول سے تقریباً 140 کلومیٹر دور تھا۔

یاد رہے کہ چٹاگانگ میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ شروع ہونا ہے لیکن منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم منصور رانا نے کہا ہے کہ الحمدﷲ، سب ٹھیک ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے، دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگال اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More