مجھے ایسا لگا کہ جیسے قیامت آگئی ہے اور وہ منظر ۔۔ اذان کا سین شوٹ کرنے کے دوران فیصل قریشی کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا جس سے وہ خوفزدہ ہوگئے؟

ہماری ویب  |  Nov 26, 2021

فیصل قریشی شوبز کا جانا مان نام ہیں اور ان کی اداکاری سے سب ہی واففیت رکھتے ہیں۔ فیصل قریشی کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور بڑ ے بڑے ڈرامہ پراجیکٹس میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فیصل قریشی ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل 'دل مومن' میں کام کر رہے ہیں اور اس بارے میں وہ ایک پروگرام میں اپنا تجربہ مداحوں کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔ مذکورہ ڈرامہ دلِ مومن سامعین میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

فیصل قریشی بتاتے ہیں کہ ڈرامہ میں مومن کا کردار بہت پر ہیزگار ہے جسے نبھانا مشکل کام ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ انہیں دلِ مومن میں اذان کی تلاوت کا سین لکھتے ہوئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے نئے پراجیکٹ ’دلِ مومن‘ کے لیے اذان کا سین کی شوٹ کرنے کے دوران بہت سی باتیں سننی پڑیں۔

فیصل قریشی نے اپنے نئے پروجیکٹ ’دل مومن‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب شوٹنگ کے تمام سین مکمل ہو چکے تھے اور رات کے ساڑھے تین بج چکے تھے،تو انہوں نے ہدایت کار کے کہنے پر اذان کا سین شوٹ کیا جس میں انہوں نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی تھی۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ 'ہم سین شوٹ کرنے کے لیے بڑے بڑے اسپیکر لائے اور ہم نے شوٹنگ شروع کردی۔ اذان کا سین شروع ہوا تو اچانک دوسرے گھروں سے چیخنے چلانے کی آوازیں آنی لگیں اور ایک چچا باہر نکلے، انھوں نے بہت شور مچایا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ قیامت کا دن آ گیا جب ایسے وقت میں اذان دی جا رہی تھی۔

خیال رہے فیصل قریشی آئے روز خبروں کا حصہ رہتے ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے رہتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More