مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیا کہتے ہیں اس کی کوئی حیثیت نہیں، فواد چوہدری

بول نیوز  |  Nov 27, 2021

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیا کہتے ہیں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ان کے پاس اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی ہے۔

مریم نواز، کیپٹن صفدر کیا کہتے ہیں اسکی کوئی حیثیت نہیں۔ قوم جاننا چاہتی انکے پاس اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی۔ اگر آپکے پاس جواب نہیں تو نیب آرڈیننس کے تحت آپکو سزا ہونی ہے۔ ویسے مریم اور صفدر اچھی فلمیں بنالیتے ہیں تو یہی کام کریں، سیاست انکے بس کا روگ نہیں۔@fawadchaudhry pic.twitter.com/ueYZLUB6AD

— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) November 27, 2021

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس جواب نہیں تو نیب آرڈیننس کے تحت آپ کو سزا ہونی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم اور صفدر اچھی فلمیں بنا لیتے ہیں تو یہی کام کریں، سیاست ان کے بس کا روگ نہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More