نئے قسم کے کرونا وائرس کا خطرہ،پاکستان کےخصوصی اقدامات

سماء نیوز  |  Nov 28, 2021

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

کرونا کا ايک اور نيا اور خطرناک ويرينٹ آ گيا۔ افريقا سے امريکا تک خوف پھيلا ديا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اومي کرون زيادہ جان ليوا ہے۔ زيادہ تيزی سے پھيلتا ہے۔ کرونا کی نئی قسم کا پاکستان میں داخلہ روکنے کیلئے این سی او سی کے سخت فیصلے۔

نسلہ ٹاؤر کے این او سی کونہ مانا گیا تو نکاح نامہ بھی نہیں مانا جائے گا،فاروق ستار

سپريم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرائے جانے کے دوران احتجاج کا خدشہ۔ ڈپٹی کمشنر نے دفعہ ايک سو چواليس نافذ کردی۔ چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی۔ ادارے صرف کاسميٹک آپريشن ميں مصروف۔ عمارت کو اوپر کی بجائے نيچے سے گرايا جا رہا ہے۔ گراونڈ اور پارکنگ فلورز کی دیواریں گرائی جا چکیں مگر اوپر کی منزلوں کو چھيڑا تک نہيں گيا۔ چار سو کے بجائے صرف ساٹھ مزدور کام ميں مصروف۔

ايس بی سی اے اور ديگر ادارے کام نہيں کر سکتے تو نجکاری کرديں۔ چيئرمين آباد نے سندھ حکومت کو نشانہ بنايا۔ ساتھ ہی اعتراف کيا کہ شہر ميں سات سو غير قانونی عمارتيں ہيں۔ محسن شيخانی کہتے ہيں سندھ حکومت نے ريگولرائزيشن کی يقين دہانی کرائی تھی۔

شمالی وزيرستان کے علاقے دتہ خيل ميں دہشت گردوں کا حملہ۔ فائرنگ کے تبادلے ميں نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شہيد

پشاور حیات آباد میں مبینہ پولیس آپریشن پر سوالات اٹھ گئے۔ اہل خانہ نے دعویٰ کيا ہے کہ پوليس اہلکار پيزا ڈيليوری بوائے کے روپ ميں زبردستی گھر ميں گھسے۔ سيلف ڈيفنس ميں دو اہلکار مارے گئے۔

پاکستان بنگلہ دیش۔ میچ کا تیسرا دن

خام تیل کی مسلسل گراوٹ۔ کیا پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں کمی ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More