اللہ نے مجھے میری زندگی میں 3 بار بچایا اور ۔۔ موت کے منہ سے نکلنے والی اداکارہ مشل خان کی زندگی کو کس چیز نے نقصان پہنچایا؟

ہماری ویب  |  Nov 28, 2021

ہر اداکار سے متعلق ہم یہی سوچتے ہیں کہ وہ کتنی پرتعیش اور اچھی زندگی بسر کر رہے ہیں، نہ ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے نہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی لاحق ہوتی ہے۔ لیکن یہ حقیقت نہیں ہے۔

اداکار جو آج ہمیں ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیتے ہیں وہ بھی کئی مشکلات کا سامنا کر کے یہاں تک پہنچے ہیں۔ وہ بھی عام انسان کی طرح موذی مرض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ وہیں اداکارہ مشل خان بھی ہیں جو بتاتی ہیں کہ کس چیز نے ان کی زندگی کو نقصان پہنچایا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ و ماڈل مشل خان نے پہلی بار اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ ایک وقت تھا جب وہ کھانا کھانے سے ڈرتی تھیں۔

مشال خان نے اپنے کھانے کی خرابی (Eating Disorder) کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "خدا نے مجھے میری زندگی میں 3 بار بچایا۔ جب میں کھانے کی خرابی کے باعث موت کے منہ میں جانے والی تھی۔ اس کی کئی ساری وجوہات تھیں، کیونکہ میں نے تقریباً 6 سے 8 ماہ تک نہیں کھایا۔بس صرف ایک چھوٹا نوالہ کھا لیتی تھی۔

مشل نے انٹرویو میں بتایا کہ میں کچھ بھی کھانے سے ڈرتی تھیں۔ مجھے خوف تھا کہ اگر میں کچھ کھاؤں گی تو میرا وزن بڑھ جائے گا۔ ایک بار جب میں روئنگ کے مقابلے کے لیے جا رہی تھی تو اچانک میں وہاں بے ہوش ہوگئی، مجھے ایسا لگا کہ میں اپنے جسم میں جان محسوس نہیں کر پا رہی ہوں اور ایک لمحے کے لیے میری آنکھوں نے سامنے اندھیرا آگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More