گوجرہ: گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

گوجرہ میں بارات والی گاڑی میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، مرنے والے شخص کی شناخت خرم کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ گاڑی میں شادی کے لئے رکھے گئے پٹاخوں سے لگی، لاش اور تینوں زخمی افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں، شدید زخمیوں میں دانش، منظور اور باسم شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بارات چک سے بوبک میں آئی تھی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More