چٹاکانگ ٹیسٹ:تیسرا دن بولرز کےنام ،14وکٹیں گرگئیں

سماء نیوز  |  Nov 28, 2021

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ بنگال ٹائیگرز نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنالیے۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 114.4 اوورز میں 330 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محض 286 رنز بناسکی۔

بنگلہ دیش کو پاکستان کیخلاف دوسری اننگز میں83 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ انہیں 4 وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، بنگال ٹائیگرز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، شادمان اسلام 1، سیف حسن 18 جبکہ نجم الحسن شنتو اور کپتان مومن الحق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے3 جبکہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ قومی ٹیم محض 286 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More