آخر دو سال بعد اداکارہ ماورہ کی والدہ اپنی بیٹیوں کے پاس واپس آگئیں

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین  نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگارم پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ماورہ کے ساتھ ان کی والدہ بھی موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

 انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ماورا نے اپنی والدہ کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میں 2 سال سے اپنی والدہ کے گھر آنے کا انتظار کر رہی تھی۔

اداکارہ نے لکھا کہ اب میری والدہ یہاں ہیں، کیا ہم اس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ میری ماما ماشاءاللّہ کتنی خوبصورت ہیں؟

ماورہ نے مزید لکھا کہ میرے تیل والے بالوں اور میک اپ کے بغیر تصویر کے لیے معاف کیجئے گا کیونکہ یہ ہماری پہلی تصویر ہے جو بہت طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ ہے۔

ماورا حسین نے صرف 4 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک 84 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

 جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تاہم  اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ دو سال سے اُن کی والدہ کہاں تھیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More