شیاؤمی 12 سیریز کے ماڈلز کی تفصیلات لیک

سماء نیوز  |  Dec 04, 2021

شیاؤمی موبائل کمپنی اپنی شیاؤمی 12 اسمارٹ فون سیریز رواں ماہ کے آخر میں متعارف کروائے گی۔

مختلف رپورٹس میں دعوے کیے جارہے ہیں کہ 28 دسمبر کو منعقد ہونے والے ایونٹ میں شیاؤمی 12 سیریز کے فونز متعارف کروائے جائیں گے، جن کی خصوصیات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ شیاؤمی 12، 12 ایکس اور 12 پر کو ماڈل نمبرز ایل 3 اے، ایل 3 اور ایل 2 کے ناموں سے لانچ کیا جائے گا۔

امکان ہے کہ شیاؤمی 12 پرو، می 11 فائیو جی کے مقابلے میں چھوٹی ڈیوائس ہوگی جس کا ڈسپلے 6.81 انچ تھا۔اس کی اسکرین 6.67 انچ ایمولیڈ اسکرین سے لیس ہوگی جس میں سینٹرلی پوزیشن پنچ ہول سیلفی کیمرہ بھی موجود ہوگا۔

شیاؤمی 12 پرو میں کوالم کا حالہی میں اعلان کردہ اسنیپ ڈریگن جنریشن ون بھی موجود ہوگا لیکن اس ماڈل کی مکملتفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

اسی سیریز کے ماڈلز 12 اور 12ایکسمیں بھی ایمولیڈ پینل موجود ہونے کا امکان ہے جو فُل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ120 ہرٹز ریفریش سپورٹ اور فنگر پرنٹ سینسر سے لیس ہوں گے جبکہ شیاؤمی 12 ایکس کیاسکرین 6.28 انچ کی ہوگی۔

شیاؤمی 12 میں اسنیپ ڈریگن 8جنرینش ون ایس او سی موجود ہونے کا امکان ہے جبکہ 12 ایکس میں اسنیپ ڈریگن 870 چپہوگی۔

دونوں ماڈلز 12 اور 12 ایکس 50میگا پکسل مین کیمرہ لینز ہوگا جبکہ 12 ایکس میں 20 میگا سیلفی کیمرہ بھی ہوسکتا ہے۔تفصیلاتکے مطابق شیاؤمی 12، 12 ایکس اور 12 پرو میں ایم آئی یو آئی 13 موجود ہونے کا بھیامکان ہے جو اینڈرائیڈ 11 یا 12 پر مبنی ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More