امیکا، سب سے بہترین انسانی تاثرات والا روبوٹ

بول نیوز  |  Dec 04, 2021

برطانوی انجینیئروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا تیارروبوٹ چہرے کے اتنے واضح اور بہترین تاثرات رکھتا ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر حیران ہیں اور اس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

اسے امیکا کانام دیا گیا ہے۔ اسے دیکھ کر کئی لوگ ششدر رہ گئے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے حقیقت بھرے تاثرات پر انجانے خوف کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی کمپنی ٗانجینیئرنگ آرٹس اسے جلد ہی دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرانک شو میں نمائش کے لیے پیش کرے گی۔

تاہم اس کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں۔ کمپنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا روبوٹ ہے جو اپنے مصنوعی چہرے پر سب سے بہترین انسانی تاثرات ظاہر کرتا ہے۔ لیکن یہ روبوٹ انسانوں کی طرح چل نہیں سکتا کیونکہ اس کی سب سے بڑی خاصیت خود انسان سے قریب ترین احساسات اور چہرے کے خدوخال ہیں۔ مثلاً امیکا اپنے ہاتھ کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اور پھر سوالیہ نشان میں انسانوں کی جانب دیکھتا ہے۔

اسے بنانے والے لوگوں نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ سے اسے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ لیکن سافٹ ویئر سے ہٹ کر اس پر لگی موٹریں اور ایکچوایٹرہیں جو چہرے کے خدوخال کو انسانوں سے قریب تر بناتے ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More