سعودی عرب کی طرف سے 3 بلین ڈالرز پاکستان کو موصول: شوکت ترین

اردو نیوز  |  Dec 04, 2021

مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز کے ڈیپازٹ پاکستان کے مرکزی بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔

اپنی ایک ٹویٹ میں مشیر خزانہ نے کہا کہ ’اچھی خبر، سعودی عرب سے تین بلین ڈالرز بطور ڈیپازٹ  سٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مملکت سعودی عرب کے مشکور ہیں۔

پچھلے ماہ 29 تاریخ کو سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 4.2 بلین ڈالرز کے دو اقتصادی معاہدوں پر دستخظ کیے تھے۔

Good news, US$3 billion Saudi deposit received by SBP. I want to thank His Excellency Crown Prince Mohammed Bin Salman and Kingdom of Saudi Arabia for the kind gesture.

— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) December 4, 2021

اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پہلے معاہدے میں مملکت کی طرف سے پاکستان کے مرکزی بینک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی مدد کے لیے تین بلین ڈالرز  ڈپازٹ شامل ہے، تاکہ کورونا وباء سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات میں مدد ملے۔

اس معاہدے پر پاکستان کے مرکزی بینک کے گورنر جناب رضا باقر اور فنڈ کے سی ای او نے کراچی میں قونصل جنرل بندر بن فہد الدایل کی موجودگی میں دستخط کیے تھے۔

دوسرا معاہدہ 1.2 بلین ڈالر کا تھا جو کہ پٹرولیم مصنوعات کی تجارت کے لئے مختص ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More