لاہور ضمنی الیکشن: ن لیگ نے میدان مارلیا

سماء نیوز  |  Dec 05, 2021

فائل فوٹو

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے میدان مار لیا۔

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ کے امیدوار شائستہ پرویز ملک اور پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کے درمیان مقابلہ تھا جبکہ جمشيد اقبال چيمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی ڈور سے باہر ہوگئی تھی۔

حلقے میں صبح 8 بجےسے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ جاری رہی جہاں ہزاروں افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے ٹوٹل 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر ختمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک 46 ہزار 811 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل 32 ہزار 313 ووٹ کے ساتھ دوسرے نبمر پر رہے۔

مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11امیدوار اس حلقے کی سیٹ کیلئے میدان میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ ن کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More