آیوش شرما کو اپنے مداحوں سے کیا شکوہ ہے؟ اداکار نے بتادیا

بول نیوز  |  Dec 07, 2021

بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار آیوش شرما جو کہ سلمان خان کے بہنوئی بھی ہیں، اپنے مداحوں سے شکوہ کیا ہے۔

 حال ہی میں اداکار آیوش شرما نے اپنے مداحوں سے شکایتی انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آوارہ گردی نہیں کرتا ہوں بلکہ کماتا بھی ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں آج چاہے کچھ بھی کرلو، کوئی گاڑی لوں یا پھر کسی پراجیکٹ کا حصہ بن جاؤں ہر بات اور چیز کا تمغہ سلمان خان کے گلے میں ڈالا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں بھی اپنے کام کے لئے محنت کرتا ہوں لیکن اب ان تنقیدی جملوں کی عادت ہوگئی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میری کامیابی پر مداحوں کی جانب سے ک جانے والی تنقید کا خوشی خوشی قبول کرتا ہوں اور ان سب کو اپنی بہتری کے طور پر لیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح اپنی صلاحیتوں کا بہترین انداز سے مظاہرہ کرنے میں مدد ملتی ہے اور میں خود کو بہتر انداز سمجھ پاتا ہوں۔

خیال رہے کہ اداکار آیوش شرما بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی ہیں جنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2018 میں کیا تھا اورآج کل اپنی نئی فل کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More