عثمان ڈار میں بھی کھیلوں کے لیے جوش و خروش دیکھ کر ایک قلندر نظر آیا، عاطف رانا

بول نیوز  |  Dec 07, 2021

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ عثمان ڈار میں بھی کھیلوں کے لیے جوش و خروش دیکھ کر ایک قلندر نظر آیا ہے۔

عاطف رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کھیلوں کو فروغ دینے کی بات ہو تو لاہور قلندرز پیچھے نہیں رہ سکتا، لاہور قلندرز اور عثمان ڈار کا کرکٹ میں ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا مقصد یکساں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بٹگرام سے تعلق رکھنے والے ایک فاسٹ بولر کو دریافت کیا ہے جو 90 مائلز کی رفتار سے باؤلنگ کروا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں سے ٹیلنٹ ہنٹ شروع کرنے کا پلان ہے، کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے زریعے کرکٹ کے ٹیلنٹ کو اگلے دو تین سالوں میں کھلاڑی تیار کریں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امید ہے اگلے سال کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو سے پاکستان کو ایک باصلاحیت کرکٹر مہیہ کریں گے۔

واضح رہے کہ عثمان ڈار نے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاطف رانا اور لاہور قلندرز کا ٹیلنٹ ہنٹ کرنے میں وسیع تجربہ ہے، لاہور قلندرز کے تجربات سے کرکٹ کے باصلاحیت کھلاڑی سامنے لائیں گے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل فرنچائز نے کرکٹ میں اپنا حصہ ڈالا ہے، لاہور قلندرز کو شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نہ ملتا تو پاکستان دو باصلاحیت فاسٹ باؤلرز سے محروم ہوجاتا۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ مقصد لاہور قلندرز کے ساتھ مل کر نوجوان باصلاحیت کرکٹرز کو پاکستان کے لیے تیار کرنا ہے، نوجوانوں نے وزیراعظم عمران خان سے سب سے پہلے روزگار کی بات کی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More