پریتی زنٹا نے اپنے جڑواں بچوں کیساتھ نئی سیلفی شیئر کردی

بول نیوز  |  Jan 14, 2022

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے جڑواں بچوں کے ساتھ نئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)

شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے جڑواں بچوں میں سے ایک بچے کو اپنی گود میں لیا ہوا ہے جس میں بچے کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مومی وائبز۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خبر انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ اُن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کے نام انہوں نے جے زنٹا گُڈ اینف  اور  جیا زنٹا گُڈ اینف رکھے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)

 پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ وہ اور اُن کے شوہر اپنی زندگی میں اِن بچوں کے آنے پر بے حد خوش اور پر جوش ہیں، وہ اس موقع پر اپنے ڈاکٹرز، نرسز اور سروگیٹ ( بچوں کو جنم دینے والی ماں ) کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے سفر میں اُن کا ساتھ دیا۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی تصدیق کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی تھی۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے فروری 2016 میں دیرینہ بوائے فرینڈ جین گڈ اناف سے سادگی سے شادی کی تھی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More