عامر لیاقت کی لائیو شو میں لڑکی کیساتھ ہاتھا پائی ؟

بول نیوز  |  Jan 14, 2022

پاکستان کے مقبول ترین پروگرام ’بول ہاؤس‘ میں لڑکی نے عامر لیاقت کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی جس پر وہ طیش میں آگئے۔

عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں بول انٹرٹینمنٹ سے نشر ہونے والے پروگرام  ’بول ہاؤس‘ کی اونچی اڑان جاری ہے اور یہ شو آئے روز مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرتا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ’بول ہاؤس‘ کی تمام اقساط کو بے حد پسند کیا جاتا ہے اور وہ بے صبری سے پروگرام کی اگلی قسط کا انتظار کررہے ہوتے ہیں ، ایسے میں  صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانپ نے لڑکی کو جکڑلیا، ویڈیو وائرل

بول نیٹ ورک کے آفیشل یوٹیوب چینل پر پروگرام ’بول ہاؤس‘ کی پانچویں قسط کا دوسرا پرومو جاری کیا گیا جو آج رات 10 بجکر 5 منٹ پر بول انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام میں شرکت کی خواہشمند خاتون امیدوار میزبان عامر لیاقت سے یار یار کرکے بات کرتی ہیں جس پر انہیں غصہ آجاتا ہے اور انہیں سمجھاتے ہیں کہ آپ یار نہ بولیں لیکن وہ مسلسل ہنس رہی ہوتی ہیں۔

عامر لیاقت انہیں غصے میں کہتے ہیں آپ بالکل بھی نہ ہنسیں، جس پر وہ جواب دیتی ہیں کیوں نہ ہنسوں ، میرا چہرہ ہی ایسا ہے ، میں ہر وقت ہنستی رہتی ہوں۔ میزبان نے انہیں کہا تو پھر آپ یہاں سے باہر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بول انٹرٹینمنٹ کا بچوں کیلیے ’گیم شو‘ لانے کا اعلان

خاتون نے پھر کہا کہ کہا لکھا ہے کہ میں نے خاموش بیٹھنا ہے جس پر میزبان پوچھتے ہیں کیا مطلب یہاں کوئی مذاق ہورہا ہے ، خاتون آگے سے کہتی ہیں ، ہاں مذاق ہورہا ہے جس پر عامر لیاقت طیش میں آجاتے ہیں اور اپنی نشست سے اٹھ کر خاتون کے پاس جاکر انہیں مسلسل (گیٹ آؤٹ) باہر نکلنے کا کہتے ہیں۔

پرومو کے آخر میں ایک زوردار تھپڑ کی آواز آتی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کس نے کس کو تھپڑ رسید کیا۔ اگر آپ واقعی جاننا چاہتے ہیں تو آج رات پروگرام کی یہ قسط دیکھنا نہ بھولیے گا۔

اس سے قبل بول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے’بول ہاؤس‘ سے متعلق جاری ہونے والے ٹیزر میں میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو سارے رشتے بھلا کر ایک ماہ کے لیے ’بول ہاؤس‘ میں رہنا ہوگا اور جیتنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام ملے گا۔

بول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’بول ہاؤس‘ میں شرکت کرنے والوں کو سوئمنگ پول اور جم سمیت بیڈرومز اور دیگر عالیشان سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More