عمران نیازی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، عطا اللہ تارڑ

بول نیوز  |  Jan 14, 2022

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے جس نے غریب مریضوں کی ادویات تک پر ڈاکہ ڈالا۔

عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جلد بے روزگار ہونے والے شہزاد اکبر جتنے مرضی جھوٹ بول لیں عمران نیازی کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

عمران نیازی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے جس نے غریب مریضوں کی ادویات تک پر ڈاکہ ڈالا۔

جلد بے روزگار ہونے والے شہزاد اکبر جتنے مرضی جھوٹ بول لیں عمران نیازی کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 14, 2022

ان کا کہنا تھا کہ مالم جبہ سے ہیلی کاپٹر اور آٹا چینی سے فارن فنڈنگ تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے حکمران اپنے کیے کا جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور میں سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے والے عمران نیازی آج فارن فنڈنگ کی رپورٹ کو صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا کر رہے ہیں۔

مالم جبہ سے ہیلی کاپٹر اور آٹا چینی سے فارن فنڈنگ تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے حکمران اپنے کیے کا جواب دیں۔

بی آر ٹی پشاور میں سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے والے عمران نیازی آج فارن فنڈنگ کی رپورٹ کو صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا کر رہے ہیں۔

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 14, 2022

پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال سے جاری سیاسی انتقام کے نتیجے میں عمران نیازی اور اس کے حواریوں کو ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قوم کے کئی سو ارب روپے بچانے والے شہباز شریف کو اس ملک کی اعلیٰ عدلیہ پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔

ساڑھے تین سال سے جاری سیاسی انتقام کے نتیجے میں عمران نیازی اور اس کے حواریوں کو ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

قوم کی کئی سو ارب روپے بچانے والے شہباز شریف کو اس ملک کی اعلیٰ عدلیہ پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 14, 2022

ان کا کہنا تھا کہ اگر چالان تبدیل کروانا کامیابی کے مترادف ہے تو شہزاد اکبر کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے۔ چالان تبدیل کر کے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کیس میں لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں تھے۔

اگرچالان تبدیل کروانا کامیابی کے مترادف ہے تو شہزاد اکبر کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے۔

چالان تبدیل کر کے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کیس میں لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں تھے

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 14, 2022

انہوں نے کہا کہ کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری عدالت میں چالان جمع کرانے اور تفتیشی رپورٹ اور چالان کو متعدد بار تبدیل کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔

پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ نیب جن الزامات کی تین سال سے تحقیقات کر رہا ہے انہی الزامات پر ایف آئی اے کو تفتیش دی گئی جس میں کچھ ثابت نہیں ہوا۔

کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری عدالت میں چالان جمع کرانے اور تفتیشی رپورٹ اور چالان کو متعدد بار تبدیل کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔

نیب جن الزامات کی تحقیقات تین سال سے تحقیقات کر رہا ہے، ہے انہی الزامات پر ایف آئی اے کو تفتیش دی گئی جس میں کچھ ثابت نہیں ہوا

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 14, 2022

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے جاری ایف آئی اے کی تفتیش میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی جس کا شہزاد اکبر کو شدید رنج ہے۔ شہزاد اکبر اب الٹے بھی ہو جائیں تو ان کی نوکری بچتی نظر نہیں آتی۔

شہزاد اکبر اب الٹے بھی ہو جائیں تو ان کی نوکری بچتی نظر نہیں آتی۔

ڈیڑھ سال سے جاری ایف آئی اے کی تفتیش میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی جس کا شہزاد اکبر کو شدید رنج ہے۔

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 14, 2022

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More