دنیا کا سب سے انوکھا فرائی پین کتنا بڑا اور وزنی ہے؟

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

دنیا کا سب سے بڑا فرائی پین اتنا لمبا اور بھاری ہے کہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے ایک بڑے ٹرالر کا استعمال کیا جاتا ہے۔

آج کل سوشل میڈیا پر دنیا کے سب سے بڑے فرائی پین کے خوب چرچے ہو رہے ہیں جس کو کچھ دنوں قبل امریکی شہر پٹس برگ کی ایک مرکزی شاہراہ پر ایک بڑے ٹرالر میں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

خبر کے مطابق دنیا کے اس سب سے بڑے فرائی پین کو جنوبی پٹس برگکے ’لاج کاسٹ آئرن میوزیم‘ میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

اس حیرت انگیز فرائی پین کی ہینڈل سے لے کر مخالف سرے تک کی لمبائی 18 فٹ ہے جبکہ یہ 14,360 پونڈ (6.5 ٹن) وزنی ہے، اس انوکھے فرائی پین کو ڈھلواں لوہے یعنی کاسٹ آئرن سے بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاج کاسٹ آئرن میوزیم‘ میں ڈھلواں لوہے کی مختلف مصنوعات اور ان کی تیاری کے مراحل بطور نمائش رکھے جائیں گے جبکہ یہ انوکھا فرائی پین اس عجائب گھر کے باہر نصب کیا جائے گا تاکہ لوگ اس طرف متوجہ ہو سکیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More