آرٹس کونسل میں خطاطی کی نمائش کا اہتمام

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے نوجوان خطاطوں کے ہنر پر مبنی خطاطی کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خطاطی کی نمائش میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری اور ایس ایم منیر سمیت مختلف شخصیات کی شرکت ہے۔

ڈی جی رینجرز  سندھ نے نمائش میں شامل مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور فنکاروں کے ہنر کو سراہا۔

واضح رہے کہ نمائش میں پچاس سے زائد خطاطوں کے فن پارے رکھے گئے ہیں جبکہ سندھ اور  بلوچستان سمیت یو اے ای کے فنکاروں کے فن پارے بھی نمائش میں شامل کیے گئے۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد  باصلاحیت بچوں کے ہنر کی پرموشن کرنا ہے، آرٹس کونسل کراچی نے یہ نئی گیلری بنائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کام ہی ہنر مندوں کے ہنر کو سب کے سامنے لانا ہے اور ہم  نمائش میں شامل تمام فنکاروں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More