نیب سکھر نے 58 ملین روپے سے زائد کی رقم کا چیک سندھ حکومت کے حوالے کردیا

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

نیب سکھر نے 58 ملین روپے سے زائد کی رقم کا چیک سندھ حکومت کے حوالے کردیا ہے۔

ڈی جی نیب سکھر مرزا سلطان نے مختصر تقریب میں مذکورہ رقم کا چیک سندھ حکومت کے حوالے کیا ہے۔

مرزا سلطان نے کہا کہ نیب سکھر کی ٹیم اسی طرح کرپشن کے خلاف کام کرتی رہی گی ، نیب سکھر کی تمام ٹیم نے کرپشن کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب سکھر کی ٹیم آئندہ بھی اسی طرح کرپشن کے خلاف کام کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ 58 ملین روپے سے زائد کی رقم صوبائی محکموں میں کرپشن کرنے والے افسران سے پلی بارگین کے تحت وصول کی گئی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More