اسٹیٹ بینک کا گورنر آئی ایم ایف کا ایجنٹ ہے ، مولانا فضل الرحمان

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر آئی ایم ایف کا ایجنٹ ہے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ عبادت اور دیانت ابتدائی خدوخال ہیں ، سیاست ایک مقدص لفظ ہے اس کے بغیر دین مکمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ برائیوں کی جڑ ہی حکمران ہوتے ہیں ، برائیوں کی جڑوں کو اکھاڑ پھیکنا پڑتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج امریکہ اور اسکے اتحادی کہتے ہیں انسانی حقوق کی کوئی سرحدیں نہیں ہم کہتے ہیں دین اسلام کی کوئی حد نہیں۔

 جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں بھی گونیازی ثابت کرکے دکھانا ہے ، عمران پہلے ناجائز حکمران تھا اب نالائق حکمران بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ وزیر خزانہ تبدیل مگر اسٹیٹ بینک کے گورنر کو نہیں ہٹا رہے کیونکہ وہ آئی ایم ایف کا ایجنٹ ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More