کپتانی سےدستبردار کوہلی کیلئے عامر بول اٹھے

سماء نیوز  |  Jan 16, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی کپتانی سے دستبردار ہونے پر بول پڑے۔

فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ‘حقیق لیڈر’ قرار دیا اور 2019 کے ورلڈکپ کی یادگار تصویر بھی شیئر کی۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد دلبرداشتہ ہوکر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا کہ ٹیم کو صحیح سمت میں لے جانے کے لیے 7 سال کی انتھک محنت اور ثابت قدمی کا کام کیا ہے، ہر چیز کو کبھی نہ کبھی رکنا ہوتا ہے اور یہ میری ٹیسٹ کپتانی کا اختتام ہے۔

کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سےبھی دستبردار

یاد رہے کہ بھارتی کپتان نے ستمبر میں ٹی 20 کی کپتانی چھوڑ دی تھی اور ان کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دسمبر میں ون ڈے انٹرنیشنل کی کپتانی روہٹ شرما کے سپرد کردی گئی تھی۔

دھونی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کوہلی نے سال 2014 میں ٹیم کی کمان سنبھالی تھی، انہوں بھارت کے لیے 68 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی جس میں 40 جیتے جبکہ 17 میں انہیں شکست ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More