ملازمین کی موجیں؛ ہفتے میں 3 چھٹیاں دینے پر غور

بول نیوز  |  Jan 17, 2022

برطانیہ کی کیمرہ ساز کمپنی کینن میں اب ملازمین ہفتے میں پیر سے جمعرات یعنی صرف 4 دن کام کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمرہ بنانے والی کمپنی نے یہ اقدام آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے اُٹھایا ہے ، یہ ٹرائل 6 مہینے جاری رہیں گے۔

ان ٹرائل کا مقصد ملازمین میں اوقات کار کی کمی سے پیدا ہونے والی پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا جائزہ لینا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے میں 4 روز کام کی مہم ایک سماجی تنظیم نے چلائی تھی جس کے بعد آکسفورڈ، کیمبرج اس مہم میں شامل ہوگئے۔

 جامعات کے اس مہم میں تجویز پر کیمرہ ساز کمپنی کینن نے بھی 6 ماہ کے ٹرائل کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More