بھارتی گلوکار بھی نصیبو لال کے مداح بن گئے

بول نیوز  |  Jan 19, 2022

پاکستان کی معروف سنئیر گلوکارہ نصیبو لال کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے نے دنیا بھر کے لوگوں کو دیوانا کر دیا ہے۔

 گلوکارہ نصیبو لال کا نیا گیت ’ تو جھوم‘ کے بھارتی گلوکار ہنس راج رگھوونشی پر بھی جادو کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گلوکار ہنس راج رگھوونشی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

 گلوکار ہنس راج رگھوونشی نے گلوکارہ نصیبو لال کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

اُنہوں نے نصیبو لال کے بارے میں کہا کہ’وہ گلوکارہ کے فین ہوگئے ہیں‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ’میڈم کے بعد جو ایک نمایاں آواز آئی جوکہ پوری دنیا پر چھاگئی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’نصیبوں والی نصیبو لال واحد فنکارہ ہیں جوکہ ورسٹائل ہیں، بہت سُریلی ہیں اور ہم سب اُن کے مداح ہیں‘۔

اپنی بات کا اختتام پر گلوکار ہنس راج رگھوونشی نے نصیبو لال کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ نصیبو لال نے لیجنڈری صوفی گائیک عابدہ پروین کے ساتھ کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کے آغاز پر ریلیز ہونے والے گانے’تو جھوم ‘ میں اپنی سُریلی آواز سے رنگ جمایا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More