وزیراعظم کا شہزاد اکبرکی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار

سماء نیوز  |  Jan 19, 2022

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری احتساب کےعمل پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوپن اینڈ شٹ کیسز بھی عدم پیروی کے باعث التوا کا شکار ہیں۔

گزشتہ ہفتہ ایک اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اربوں کی چوری کرنے والے تاثر دے رہے ہیں کہ اُن کا دامن صاف ہے اور اس کی وجہ  اوپن اینڈ شٹ کیسز کے تاحال منطقی انجام تک نہ پہنچانا ہے۔

وفاقی کابینہ کے کچھ سینئر اراکین پہلے ہی شہزاد اکبر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے تاہم ذرائع کے مطابق اب وزيراعظم عمران خان بھی مشیرا حتساب شہزاد اکبر کی کارکردگی سے مطمئن نہيں ہے اور حالیہ اجلاس کے میں ملک میں جاری احتساب کے عمل پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شہزاد اکبر کے متبادل کے لیے متعدد افراد کی انٹرویو بھی کرلیے جنہوں نے وزیراعظم کو احتساب کے عمل کو آگے بڑھانے کے بریفنگ بھی دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More