عثمان خالد بٹ کو لڑکی بنا کر ڈیٹنگ ویب سائٹ پر شیئر کردیا گیا

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

سوشل میڈیا صارف نے پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کو لڑکی بناکر ان کی تصویر ڈیٹنگ ویب سائٹ پر شیئر کردی۔

پاکستان کے نامور اداکار عثمان خالد بٹ کا فی میل ورژن یعنی ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بالکل اداکار کی طرح دکھتی ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک مداح کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں ایک’’بمبل‘‘ (ساتھی تلاش کرنے والی ویب سائٹ) پر اپ لوڈ کی گئی اداکار عثمان خالد بٹ کی تصویر موجود تھی جسے ایڈیٹ کیا گیا تھا۔

Bumble [email protected] pic.twitter.com/reC1VLqVQC

— Mustafa (@moussetafaa) January 23, 2022

ایڈیٹ شدہ تصویر میں عثمان خالد بٹ کو لڑکی بناکر پیش کیا گیا اور ان کی تصویر ڈیٹٹنگ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی۔ تصویر عمیرہ کے نام سے اپ لوڈ کی گئی اور ساتھ میں ان کی عمر 24 سال بھی لکھی گئی ہے جب کہ ان کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ بھی ہے۔

خیال رہے ’’بمبل’’ نامی ویب سائٹ مرد وخواتین کو ساتھی تلاش میں مدد فراہم کرنے کی سہولت دیتی ہے۔

I'm less ticked off at the catfishing and more at the fact that I look like a cousin of mine and just – blekh. https://t.co/MGe1a26E79

— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) January 23, 2022

ڈیٹنگ ویب سائٹ پر اداکار عثمان خالد بٹ کی عورت مارچ کے دوران لی گئی پرانی تصویر کو ایڈٹ کیا گیا اور ان کے چہرے پر کسی لڑکی کا چہرہ لگایا گیا۔ ٹوئٹر صارف کی جانب سے اداکار کو مینشن کرتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی۔

خالد عثمان بٹ نے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس جعلی تصویر سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی البتہ وہ کچھ دیر کے لیے پریشان ضرور ہوگئے تھے کیوں کہ وہ اپنی ایک کزن کے ہم شکل ہیں ، جس کے لیے میں فکر مند ہوگیا تھا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More