پشاور زلمی کا ترانہ ریلیز،اداکارہ ماہرہ خان کے جلوے

بول نیوز  |  Jan 29, 2022

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ’’آیا زلمی‘‘ ریلیز  کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’’آیا زلمی‘‘ ترانے میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس پیش کی ہے جب کہ ویڈیو میں اداکار علی رحمان بھی نظر آرہے ہیں۔

#AayaZALMI (Zalmi Main Anthem for PSL 7) by Zar Sanga, Sunny Khan Durrani, Zoha Zuberi, Tayyab Rehman & Zara Madani featuring Mahira Khan & Ali Rehman

Powered by @TCLPak https://t.co/Rv4MTyG2RM #AayaZALMI#YellowStorm #Zalmi2022 #YellowIsTheColor #Zalmi #HBLPSL7

— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) January 28, 2022

پشاور زلمی ترانے کی آفیشل ویڈیو میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، حسین طلعت اور عثمان قادر بھی ان ایکشن نظر آرہے ہیں۔

ترانہ معروف پشتو سنگر زر سنگا، سنی خان درانی، زارا مدنی، طیب رحمان اور زوہا زبیری نے گایا ہے جبکہ زلمی ترانے کو روحیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More