انگلینڈ میں بلدیاتی انتخابات میں لیبرپارٹی میدان مارگئی اورلندن کی کاؤنسلز کا کنٹرول سنبھال لیا۔ملک بھر سےکئی خواتین سمیت بہت سے پاکستانی بھی کونسلر منتخب ہوگئے۔لندن کاؤنسلز کی چابیاں لیبرپارٹی کے حوالے کردی گئی ہیں۔بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پرمئیر صادق خان بھی خوشی سے نہال ہیں۔سال 1970 کے بعد پہلی بار وینڈسورتھ اورپہلی بار ویسٹ منسٹر کی کاؤنسلزبھی لیبرپارٹی کے حصے میں آگئیں۔
مقامی ٹوری رہنماؤں نے وزیراعظم بورس جانسن سے کہا ہے کہ اس شکست کے بعد وہ اپنی پوزیشن کا جائزہ لیں۔ان انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی سیکڑوں نشستوں سے محروم ہوئی ہےجبکہ لبرل ڈیموکریٹس کی سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔
برمنگھم میں لیبرپارٹی کی اکثریت برقرار ہے۔بریڈفورڈ میں بھی لیبرپارٹی نے میدان مارا۔اسکاٹ لینڈ میں انس سرورکی قیادت میں لیبرتیسرے سے دوسرے نمبر پرآگئی ہے۔برطانیہ بھرمیں کئی خواتین سمیت بہت سے پاکستانی بھی کونسلر منتخب ہوگئے ہیں۔
I’d like to thank all those who voted in todays local elections, and to @Conservatives supporters and activists across the country for their hard work to support our plan to keep council taxes low. https://t.co/drJIQ7bCgc
— Boris Johnson (@BorisJohnson) May 5, 2022