’جاپان کا وجود بالآخر ختم ہو جائے گا‘، ایلون مسک نے خبردار کردیا

بول نیوز  |  May 09, 2022

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جانب سے جاپان کی کم ہوتی شرح پیدائش پر کی جانے والی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔

اتوار کے روز ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یہ واضح ہے کہ، جب تک جاپان میں کچھ ایسا نہیں کر لیا جاتا کہ اس کی شرح پیدائش شرح اموات سے بڑھ جائے، جاپان کا وجود بالآخر ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا ’یہ دنیا کے لیے عظیم نقصان ہوگا۔‘

ٹیسلا چیف کی جانب سے یہ تبصرہ کیوڈو نیوز کی جاپان میں آبادی کی ریکارڈ تنزلی کے حوالے سے ایک رپورٹ پر کیا گیا۔

جاپان، جس کی آبادی 2008 میں عروج پر تھی، نے 11 متواتر سالوں میں آبادی میں مستقل کمی دیکھی ہے۔

2021 میں سب سے زیادہ کمی 6 لاکھ 44 ہزار کی دیکھی گئی جس کے بعد ملک کی آبادی 12 کروڑ 55 لاکھ تک پہنچ گئی۔

گزشتہ سال جاپان میں 8 لاکھ 31 ہزار پیدائشیں رپورٹ ہوئیں جبکہ اموات کی تعداد 14 لاکھ 40 ہزار رہی۔

گاڑیوں سے لے کر گیم ڈیویلپرز تک متعدد اہم صنعتوں کے گڑھ جاپان کو عرصے سے بوڑھی ہوتی آبادی اور مزدوروں کی کمی کا سامنا رہا ہے۔

غیر ملکی ملازمین کے لیے آسان ویزا سسٹم حکام کی جانب سے مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کا ایک اقدام ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جاپان میں حقیقی اجرتیں 20 سے 30 سالوں سے کم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ 40 ملازمین کم اجرتوں پر پارٹ ٹائم ملازمین ہیں۔ وہ کیسے شادی کرسکتے ہیں اور بچے پیدا کرسکتے ہیں۔

کینیتھ ہیاشیدا نامی ایک صارف کا کہنا تھا ’جاپان میں آبادی کی تنزلی 20 سال سے ہے۔ ایسا فوکو شیما کے بعد نیوکلیئر کو محدود کرنے کی وجہ سے مہنگی توانائی کے سبب ہے۔ بطور بچوں کے فزیشن کے جو ایک امریکی نژاد جاپانی ہے ان معاشی مسئلے میں 27 سالوں تک رہا ہے۔ ہاں آپ ٹھیک ہیں۔

مزید پڑھیں25 mins agoکم آمدن والے گھروں کے لیے انٹرنیٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹرنیٹ خدمات فراہم...

9 hours agoواٹس ایپ ایک اور زبردست فیچر متعارف کروانے میں کامیاب

واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال...

18 hours agoڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ٹوئٹر خریدنےکی ترغیب دی، سی ای او ٹرتھ سوشل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سی...

20 hours agoموبائل فون آپریٹرز کا ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

پاکستان میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ایڈوانس انکم...

22 hours agoیوکرین جنگ کی آڑ میں جعلی خیراتی ویب سائٹس کا انکشاف

یوکرین جنگ کی آڑ میں سیکڑوں آن لائن دھوکے بازوں کا جعلی...

23 hours agoایلون مسک کو ٹوئٹر کی رقم کی ادائیگی کے لیے مزید 7 ارب ڈالرز مل گئے

کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن، وینچر کیپیٹل...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

ویب ڈیسک

07th May, 2022. 05:24 pm

شیئر کریں

2 days ago ختم نبوت کے منکروں کو لگام دی جائے، حافظ سعد حسین رضوی 1 day ago جعلی ویڈیوز کا ہنگامہ لیکن دراصل ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟ 1 day ago فیس بک کی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ 3 days ago ٹوئٹر ایلون مسک کے حوالے نہ کیا جائے ، عدالت میں درخواست دائر General Wide Skyscrapper – 160×600
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More