ملکی وے میں موجود عظیم الجثہ بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری

بول نیوز  |  May 12, 2022

امریکی سائنس دانوں نے ملکی وے کہکشاں کے وسط میں موجود ’ عظیم الجثہ‘ بلیک ہول کی تصاویر طشت ازبام کردیں ہیں۔

واشنگٹن میں نیوزکانفرنس میں میڈیا سے گفت گو میں امریکی ریاست ایری زونا کی خلانورد فریال اوزیل کا اس بابت کہنا ہے کہ بلیک ہول جسے Sagittarius A*  کے نام سے جانا جاتا ہے دنیا کا دوسرا بڑا بلیک ہول ہے جسے اب تک عکس بند کیا گیا ہے۔

یہ تصویراسی ایونٹ ہوئرازن ٹٰیلی اسکوپ ( ای ایچ ٹی) نے بین الاقوامی اشتراک سے کھینچی گئی ہے جس سے 2019 میں پہلی باربلیک ہول کی تصاویرلی گئیں تھی۔ یہ بلیک ہول کسی اورکہکشاں کے دل میں رہ رہا تھا۔

اس نئے بلیک ہول کے بارے میں فریال اوزیل کا کہنا ہے کہ ہماری کہکشاں کے وسط میں موجود عظیم الجثہ بلیک ہول کی پہلی براہ راست تصاویرمیں تاریکی کے درمیان ایک سرخ ، پیلا اورسفید رنگ کا ہالہ ظاہرہورہا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بلیک ہول Sagittarius A*  کا حجم ہمارے سورج سے 40 لاکھ گنا زائد ہے اور یہ زمین سے 26 ہزارنوری سال کے فاصلے پرواقع ہے۔ جہاں سے روشنی کوزمین تک سفر کرنے کے لیے 9 ہزار 500 ارب کلومیٹرکا سفرکرنا پڑے گا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ملکہ وے کہکشاں 100 ارب ستاروں پر مشتمل ہے جوکہ اور اور نیچے اسپیننگ وہیل سے مشابہت رکھتے ہیں، اس کے ساتھ ہمارا سورج ان میں سے ایک اسپائرل آرمز کے ساتھ واقع ہے اور بلیک ہول ’سیگیٹیریس اے * اس کے وسط میں ہے۔

مزید پڑھیں57 mins agoدوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او تعیناتی کا معاملہ: جیک ڈورسے کی وضاحت

جیک ڈورسے نے دوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے پر...

2 hours agoویڈیو گیم نیڈ فار اسپیڈ کی تفصیلات لیک، ویڈیو وائرل

مشہورزمانہ کارریسنگ ویڈیو گیم نیڈ فاراسپیڈ موبائل کی تفیصلا ت اس کی...

10 hours agoبلڈ پریشر بتانے والی پریشرائز گھڑی

جب اس گھڑی کو بلڈپریشر ناپنے کے معیاری آلات کے ساتھ رکھا...

23 hours agoکیا واقعی روسی ایپلی کیشن آپ کا ڈیٹا حاصل کر رہی ہے؟

ایک نئی اسمارٹ فون ایپلی کیشن جو صارفین کو مفت ڈیجیٹل اوتار...

1 day agoبرطانیہ بھی خلائی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے تیار

کورن وال اس موسمِ گرما میں برطانوی حکومت کے لیے دو جوتوں...

1 day agoوہیل شارک کی بڑی تعداد جہازوں کے تصادم سے مر رہی ہیں: تحقیق

آبی حیاتیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جہاز رہانی کے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More