بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

بول نیوز  |  May 12, 2022

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے ائیرپورٹ پر ہیلی کاپٹر گر کا تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اس وقت آگ لگ گئی جب پائلٹ ہیلی کاپٹر کو لینڈ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حادثے میں جہاز میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

مقامی پولیس نے کہا کہ اس حادثے میں کیپٹن گوپال کرشنا پانڈا اور کیپٹن اے پی شریواستو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے مقام پر آگ لگ گئی تھی جس پر فائر فائٹرز نے قابو پالیا، پولیس نے حادثے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور حادثے کی وجوہات کے لئے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ  بگھیل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دونوں پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ بگھیل نے کہا کہ رائے پور کے ہوائی اڈے پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں ابھی ایک افسوسناک خبر ملی ہے۔ اس المناک حادثے میں ہمارے دونوں پائلٹ کیپٹن پانڈا اور کیپٹن سریواستو کی موت ہو گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اوپر والا اس وقت ان کے اہل خانہ کو طاقت اور مرحوم کی روح کو سکون عطا کرے۔

مزید پڑھیں12 mins agoیورپ، کوویڈ سے اموات کی تعداد بیس لاکھ سے متجاوز

ادارہ برائے عالمی صحت کے مطابق خطے میں 218,225,294 رجسٹرڈ  کوویڈ کیسوں...

1 hour agoغیر جانبداری ترک کر کے فن لینڈ کا نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ

فن لينڈ نے نيٹو ميں شموليت کا فيصلہ کرلیا ہے ۔ روس...

2 hours agoپولیس کی نا اہلی یا غفلت، بندر تھانے سے اہم قتل کیس کے ثبوت لے اڑا

بھارت میں پولیس کی نااہلی اور غفلت کا انوکھا واقعہ پیش آیا...

2 hours agoسری لنکا بحران، رانیل وکرما سنگھے کی بطور وزیر اعظم واپسی، احتجاج جاری

سری لنکا میں راجا پاکسے کے استعفیٰ کے بعد رانیل وکرما سنگھے...

3 hours agoچین، ٹیک آف کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

چین کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں جمعرات کی صبح تبت...

4 hours agoایران، اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام، سویڈش شہری کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

احمد رضا جلالی کی بیگم ویدا کی کوشش ہے کہ وہ کسی...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More