جب حاملہ ہوتی ہوں تو سر پر بال اُگ جاتے، بچوں کی پیدائش کے بعد دوبارہ گنجی ہو جاتی ۔۔ یہ عورت کس سنگین بیماری میں مبتلا ہے؟

ہماری ویب  |  May 13, 2022

کسی بھی عورت کی خوبصورتی اس کے بالوں کو سمجھا جاتا ہے۔ شکل و صورت سے زیادہ عورت کی زلفیں لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔ لیکن اگر کسی عورت کے پاس بال ہی نہ ہوں یا اگر بال گر رہے ہوں تو وہ خود کو بدصورت سمجھنے لگتی ہیں۔ اس کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔ وہ کسی کے سامنے کھڑے ہونے سے کتراتی ہے۔ ایسی ہی ایک کہانی بھارتی خاتون سرسوتی کی ہے جن کو ایک ایسی بیماری ہے کہ جب وہ حاملہ ہوتی ہیں تو ہی ان کے سر پر بال اگتے ہیں ورنہ ان کے بال گر جاتے ہیں اور پھر کچھ وقت بعد بالکل گنجی ہو جاتی ہیں۔

سرسوتی نامی یہ خاتون alopecia نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ جس میں سر کے بال ہارمونز کی کمی یا خرابی اور آئرن کے ساتھ خون کی کمی کی وجہ سے گر جاتے ہیں۔ یا تو پورے بال گر جاتے ہیں یا پھر سر کے کچھ کچھ حصوں پر بال بچتے ہیں باقی سب اتر جاتے ہیں۔

اپنی کہانی بتاتے ہوئے سرسوتی کہتی ہیں کہ: '' میں ایک رائٹر بھی ہوں، ایک ایڈیٹر بھی ہوں۔ صحافی بھی ہوں ایک عورت بھی ہوں۔ گھر کی ذمہ داری بھی سنبھالتی ہوں اور نوکری بھی کرتی ہوں۔ میرے اچانک سر کے بال گرنے لگے جوکہ مجھے لگا کہ شاید زیادہ کام کرنے اور پریشان ہونے کی وجہ سے گر رہے ہیں، لیکن پھر کچھ دنوں کے بعد میرے سر کے سارے بال گر گئے اور میں گنجی ہوگئی۔ کچھ وقت دوائیاں استعمال کیں، ٹیسٹ کروائے، سٹیروائڈز لئے، انجیکشنز کا استعمال کیا، میرے بال واپس آگئے۔ اس کے بعد 6 ماہ بعد دوبارہ سے سر کے بال گرگئے اور سر پر کہیں کہیں باقی رہ گئے۔ میں اس قدر پریشان ہوگئی کہ مجھے یہ کیا ہوگیا میں تو بدصورت ہوگئی ہوں۔ سب سے چھپنے لگی تھی، اپنے منگیتر کو بھی وقت نہیں دیتی تھی کہ کہیں وہ باہر چلنے کا نہ کہہ دے، اس کو میرے گنجے سر کو دیکھ کر برا نہ لگے کہیں وہ مجھ سے رشتہ توڑ نہ دے۔ ''

مزید بتاتے ہوئے سرسوتی کہتی ہیں کہ: '' ہماری شادی کے دن قریب آئے تو میں بہت پریشان ہوئی، لیکن میرے منگیتر نے میرا ساتھ دیا اور مجھ سے شادی کی مجھے سمجھایا کہ میں جیسی بھی ہوں سب سے حسین ہوں۔ زندگی میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جبکہ میں حاملہ ہوئی۔ حمل کے دوران سر پر بال اُگ گئے، لیکن جب ڈیلیویری ہوگئی تو میرے سرے بال چلے گئے، سر پر کچھ ہی بال تھے جو بدصورت لگتے تھے۔ میں نے ڈاکٹر نے رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ مجھے alopecia نامی بیماری ہے جس میں ہارمونز کی زیادتی ہونے پر بال یا تو ختم ہو جاتے ہیں یا پھر بہت زیادہ اُگ جاتے ہیں۔ میں اپنے بالوں کو دیکھ کر خوش ہوتی تھی مگر جب بال چلے گئے تو دوبارہ ایک پریشانی کا شکار ہوگئی، لیکن میں دوسری مرتبہ حاملہ ہوئی تو میرے بال واپس آگئے، اسی طرح ڈیلیویری ہوئی تو دوبارہ بال چلے گئے، پھر تیسری مرتبہ ماں بنی تو بھی ایسا ہی معاملہ ہوا لیکن تیسری مرتبہ میرا جسم بالکل کمزور ہوگیا تھا اب میرے جسم پر صرف آئی برو کے بال بچے تھے، میں بالکل گنجی ہوگئی تھی۔ ''

میں نے سب سے ملنا چھوڑ دیا تھا، مگر میری بیٹیوں نے مجھے کہا مما آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ آپ ایسے ہی اچھی ہیں۔ آپ ہمارے ساتھ گھومنے کیوں نہیں جاتیں۔ وہ وقت تھا جب مجھے میرے گھر والوں نے بناء بالوں کے قبول کیا اور میری زندگی میں ایک نئی تبدیلی آئی۔ جس سے مجھے احساس ہوا کہ زندگی میں اگر ایک چیز آپ کو نہیں ملتی تو ضروری نہیں کہ آپ خوبصورت نہیں ہیں، آپ خوبصورت ہیں، آپ کو اپنی روح کی پاکی کو سمجھنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More