عدالت کی ملعون گیرٹ ولڈر کی توہین آمیز ٹوئٹس کے خلاف مؤثراقدامات کی ہدایت

بول نیوز  |  May 14, 2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے اور وزارتِ آئی ٹی کو ملعون گیرٹ ولڈر کی توہین آمیز ٹوئٹس کے خلاف مؤثراقدامات کی ہدایت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے لیے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وزارت آئی ٹی مناسب ایکشن کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھ سکتی ہے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملعون گریٹ ویلڈرکی جانب سے توہین آمیز ٹوئٹس کے خلاف درخواست پرفیصلہ جاری کیا۔ 

جسٹس محسن اخترکیانی نے تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺکی درخواست پر 4 صفحات کا فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف عدالتی احکامات پر حکومت عملدرآمد کرے۔ 

عدالت نے پٹیشن کو Repetition بنا کرچیئرمین پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ پٹیشنرنے مفاد عامہ کا معاملہ اٹھایا ہے، گریڈ ویلڈر لگا تارتوہین آمیزٹوئٹس کررہا ہے۔ 

عدالتی فیصلے کے مطابق مسلمانوں کے جذبات کے تحفظ اور مناسب ایکشن کے لیے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرنا ضروری ہے۔ پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھانے چاہییں۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کو یہ عدالت پہلے بھی ہدایات دے چکی ہے۔ پی ٹی اے کی بطور ریگولیٹرازخود بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے حساس معاملات کو دیکھے۔ 

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پٹیشنرنے ڈچ سیاست دان گیرٹ ولڈرز کی مسلسل توہین آمیز ٹوئٹس کی جانب توجہ دلائی۔ پٹیشنرنے ہالینڈ کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کی استدعا کی۔ 

عدالتی فیصلے کے مطابق پٹیشنرکی جانب سےعدالت سے استدعا کی گئی گیرٹ ولڈرز کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا حکم دیا جائے۔ پٹیشنرنےعدالت کو بتایا کہ یورپ ہمیشہ مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کے لیے مذہب کا استعمال کرتا ہے۔ 

مزید پڑھیں6 mins agoامپورٹڈ حکومت نے ملک کی خودداری کو تباہ کیا، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کی خودداری...

26 mins agoملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم، پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا

پاکستان کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں اور اس...

31 mins agoشہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں فردِ جرم مؤخر

شہبازشریف اورحمزہ شہبازکیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے وکلاء کو بحث...

35 mins agoکراچی: صدر دھماکے کے دوران 15 سالہ سویرا پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کے دوران اس مقام سے 15...

45 mins agoوزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ سماعت...

46 mins agoزہریلے پانی سے زیر کاشت فصلیں تلف، کریک ڈاؤن کا آغاز

کوئٹہ شہر کے نیو سبزل روڈ میں کئی ایکڑ پر گندے نالوں...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More