بجلی کاشارٹ فال بڑھ کر5 ہزار243 میگاواٹ ہوگیا

سماء نیوز  |  May 14, 2022

پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر5 ہزار 243 میگاواٹ ہوگیا ہے۔

پاورڈویژن کےمطابق بجلی کی مجموعی پیداوار20 ہزار 757 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔

ملک میں پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار 737 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 821 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کےبجلی گھروں کی پیداوار11 ہزار 717 میگاواٹ ہے اور ونڈپاورپلانٹس 535 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں۔

اس کےعلاوہ سولرپاور پلانٹس سے بجلی پیداوار 114 میگاواٹ ہے،بگاس پاور پلانٹس 162 میگاواٹ بجلی اور نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 372 میگاواٹ ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

کےالیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسرعامر ضیاء نے بتایا ہے کہ کراچی میں بڑھتی گرمی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے تاہم کسی بھی علاقے میں 12 گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ رہائشی علاقوں میں جہاں  20 فیصد سے کم ریکوری لاسز ہیں،وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More