نیویارک میں سفید فام نوجوان کا نسل پرستانہ حملہ، 10 افراد ہلاک

بول نیوز  |  May 15, 2022

نیویارک: امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو میں ایک سفید فام نوجوان نے نسل پرستانہ حملہ کرتے ہوئے 10 افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ 3 افراد زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ نیو یارک کے شہر بفیلو کی ایک مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں 18 سالہ سفید فام نوجوان رائفل اٹھائے اور فوجی طرز کے کپڑے پہنے مارکیٹ میں گھسا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک سب وے اسٹیشن میں فائرنگ 15 افراد زخمی

رپورٹ کے مطابق نوجوان نے پہلے پارکنگ اور پھر مارکیٹ میں داخل ہوکر عملے سمیت زیادہ تر سیاہ فام گاہکوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

حملہ آور نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جس پر ایک کیمرہ بھی نصب تھا جس سے وہ ایپ ٹوئچ پر حملے کی لائیو اسٹرمینگ بھی کررہا تھا تاہم پلیٹ فارم نے کچھ ہی دیر میں لائیو اسٹریمنگ کو بند کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے سے قبل مجرم نے 11 سیاہ فام اور دو سفید فام کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا جبکہ حملہ آور کی شناخت پیٹن گینڈرون کے نام سے ہوئی ہے جو بفیلو سے 320 کلو میٹر دور کونکلن، نیویارک کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔

ریاستی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حملہ آور کئی گھنٹوں کا سفر طے کرکے یہاں تک پہنچا تاہم اس کے حملہ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک: گھر میں دھماکا پولیس سمیت متعدد زحمی 1 ہلاک

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بفیلو پولیس کے کمشنر جوسف گریمیگلیہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حملہ آور نے مارکیٹ کے باہر بھی 4 لوگوں کا اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا جن میں سے 3 موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کے سیکیورٹی گارڈ بفیلو پولیس کے ریٹائرڈ افسر تھے جنہوں نے حملہ آور کو روکنے کے لیے اس پر گولیاں چلائیں لیکن حملہ آور کے بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے اس کو نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں حملہ آور نے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا جس کے بعد وہ مارکیٹ میں داخل ہوا اور دیگر لوگوں پر گولیاں برسائیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک کی تیس سالہ تاریخ کی بدترین آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

اس حوالے سے ایف بی آئی کے بفیلو دفتر کے انچارج اسپیشل ایجنٹ اسٹیفن بیلونگیا کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات نفرت پر مبنی جرم کے طور پر اور نسل پرستی پر مبنی پرتشدد انتہا پسندی کے طور کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں11 hours agoفن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو اتحاد میں شرکت، ترکی کی شدید مخالفت

ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت...

11 hours agoدبئی میں تین لاکھ ڈالرز سے زائد کا ڈاکہ، چار افراد گرفتار

دبئی کے جمیرہ ولیج میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر...

12 hours agoروس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کی ٹھان لی

فن لینڈ کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے امکان کے باعث...

12 hours agoجرمن چانسلر نے روسی مؤقف کو پاگل پن کا مظہر قرار دے دیا

جرمن چانسلر  کا کہنا ہے کہ یوکرینی جنگ کے حوالے سے روسی...

13 hours agoروس یوکرین جنگ، خوراک و توانائی کے عالمی بحران کی بازگشت سنائی دینے لگی

سات مضبوط ترین عالمی معیشتوں پر مشتمل ممالک گروپ جی سیون نے...

13 hours agoنئے جاسوسوں کی بھرتی کیلئے برطانوی خفیہ ایجنسی کا انوکھا طریقہ

برطانیہ کی معروف ترین خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 نئے جاسوسوں کی...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More