عیسٰی گوٹھ کے متاثرین کومتبادل جگہ دینے کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس 

بول نیوز  |  May 16, 2022

عیسٰی گوٹھ عزیز آباد کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے سے متعلق درخواست پرعدالت نے سندھ حکومت اور دیگر کونوٹس جاری کر دیے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں عیسٰی گوٹھ عزیز آباد کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ صرف گجر نالے کے متاثرین کو ہٹا دیا ہے بس اس کے علاؤہ کسی کو نہیں ہٹایا جا سکے گا۔ کتنے لوگوں کو آج تک متبادل جگہ ملی ہے؟ بتایا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت تو پچاس سال تک متبادل جگہ نہیں دے گی۔ کھیل کے میدان، پارک کی جگہ اور اسپتال کی جگہ کسی کو نہیں دی جا سکتی ہے۔

سماعت کے دوران سندھ حکومت و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ گجرنالہ کچی آبادی کے متاثرین کو متبادل جگہ کے حوالے سے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں، بتایا جائے۔

جسٹس حسن اظہررضوی نے کہا کہ سندھ حکومت کو بتانے دیا جائے وہ کیا اقدامات کررہی ہے، متبادل کے حوالے سے۔

وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف بیان کیا کہ ہماری درخواستیں غیرمؤثرہوجائیں گی۔ ہمارے پاس لیز ہیں ہم نے قبضہ نہیں کیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے ہم سپریم کورٹ کے آرڈر پر کیسے کوئی حکم جاری کردیں۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف دیا کہ ہمارے گھر گرادیے جائیں گے، سندھ حکومت کو روکا جائے۔

عدالت نے سماعت 25 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہم کسی کو نہیں روکیں گے آپ سپریم کورٹ جائیں۔

مزید پڑھیں7 seconds ago‘مجھے ساری دنیا کے ہیرے جواہرات بھی دے دیں تب بھی یہ شرٹ نہیں بیچوں گا’

عمران خان کے آٹوگراف والی شرٹ کی بولی 6 کروڑ تو لگ...

12 mins agoکوشش ہے آئی ایم ایف سے معاہدوں کا بوجھ عوام پر کم پڑے ، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے...

16 mins agoشیخ رشید نے 31 مئی تک اہم فیصلے ہونے کی پیشگوئی کردی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے موجودہ نگران حکومت پر...

23 mins ago'پیپلز پارٹی غریب کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہوکر بیوروکریسی کی بدمعاشی میں رکاوٹ ڈالے گی'

 پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے...

30 mins agoملاوٹ شدہ مصالحہ جات فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

ملاوٹ شدہ مصالحہ جات فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا...

36 mins agoپاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More