‘مجھے ساری دنیا کے ہیرے جواہرات بھی دے دیں تب بھی یہ شرٹ نہیں بیچوں گا’

بول نیوز  |  May 16, 2022

پی ٹی آئی کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے آٹوگراف والی شرٹ کی بولی 6 کروڑ تو لگ چکی ہے لیکن میں اسے نہیں’ بیچوں گا۔ دنیا بھر کے ہیرے جواہرات اور دولت میرے سامنے رکھ دیئے جائیں تو بھی اس قمیض کی قیمت نہیں بن سکتے‘۔

یہ کہنا ہے ننھے ابوبکر کا جن کی ملاقات پچھلے دنوں سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی اور انھیں عمران خان نے قمیض پر ہی آٹو گراف دیا۔

اس وقت سے ابو بکر میڈیا چینلز کو کئی انٹرویو دے چکے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم اپنے قارئین کی دلچسپی کے لیے وہ باتیں بیان کررہے ہیں جو ابوبکر نے مختلف انٹرویوز میں کہی ہیں۔

عمران خان کے سامنے پہنچا تو کانپ رہا تھاابوبکر کا کہنا ہے کہ جب وہ عمران خان کے سامنے پہنچے تو کانپ رہے تھے انھیں یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ جس انسان سے ملنے کی انھیں خواہش تھی وہ اس سے مل رہے ہیں۔

ابوبکر نے کہا کہ عمران خان ان کی جان ہیں اور ان سے مل کر انھیں زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی۔

عمران خان سے اس قدر محبت کی وجہابوبکر کا کہنا ہے کہ لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ انھیں عمران خان سے اتنی محبت کیوں ہے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ پہلے لیڈر ہیں جنھوں نے اقوام متحدہ میں تقریر کرتے ہوئے کلمہ پڑھا اور اسلاموفوبیا پر آواز اٹھائی۔ اس دن سے ان کے دل میں عمران خان کے لئے محبت پیدا ہوگئی۔

شرٹ اگر بیچی تو..عمران خان کے آٹوگراف والی شرٹ بیچنے کے لئے ابوبکر ویسے تو تیار نہیں لیکن ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ دن بعد انھوں نے ایسا کیا تو وہ

سب پیسے شوکت خانم اسپتال میں دے دیں گے۔

ویڈیو دیکھیںعمران خان سے ملاقات کے دوران کیا باتیں ہوئیں؟اس سوال کے جواب میں ابوبکر نے بتایا کہ عمران خان نے انھیں کہا کہ دل لگا کر پڑھائی کروں اور پاکستان کے لئے کچھ کروں جو میں ضرور کروں گا کیونکہ انسان جس سے پیار کرتا ہے اس کی ہر بات مانتا ہے۔

اس کے علاوہ ابوبکر مستقبل میں پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں اور سیاست میں بھی آنا چاہتے ہیں۔

عمران خان کو انگوٹھی دیابوبکر نے عمران خان سے ملاقات پر انھیں سونے کی انگوٹھی بھی دی جس کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ انگوٹھی انھوں نے عمران خان کے لئے 5 سال پہلے افغانستان سے خریدی تھی۔

 

مزید پڑھیں2 mins agoعیسٰی گوٹھ کے متاثرین کومتبادل جگہ دینے کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس 

عیسٰی گوٹھ عزیز آباد کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے سے متعلق...

14 mins agoکوشش ہے آئی ایم ایف سے معاہدوں کا بوجھ عوام پر کم پڑے ، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے...

17 mins agoشیخ رشید نے 31 مئی تک اہم فیصلے ہونے کی پیشگوئی کردی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے موجودہ نگران حکومت پر...

25 mins ago'پیپلز پارٹی غریب کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہوکر بیوروکریسی کی بدمعاشی میں رکاوٹ ڈالے گی'

 پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے...

32 mins agoملاوٹ شدہ مصالحہ جات فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

ملاوٹ شدہ مصالحہ جات فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا...

38 mins agoپاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More