ماں بیٹی سے زیادتی کا کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر قرار

بول نیوز  |  May 16, 2022

لاہور ہائی کورٹ نے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کا کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رکشا ڈرائیورمنصب کی درخواست منظورکرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی آر میں کہیں نہیں لکھا کہ ملزم نے ماں بیٹی کو اغوا کرکے تاوان مانگا۔  پراسیکیوشن کا بھی یہ دعوی نہیں کہ ملزم رکشا ڈرائیورنے ماں بیٹی کو اغوا کرنے کے بعد رقم کا تقاضا کیا ہو۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کا دعوی یہ بھی نہیں کہ ملزم نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر ماں بیٹی سے زنا بالجبرکیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کا طے کردہ نکتہ اگر درست قرار دے دیا تو ہرزنا بالجبرکیس میں اغوا برائے تاوان کی دفعہ بھی شامل کردیا جایا کرے گی۔

لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے کہا کہ کسی خاتون کو جنسی تعلقات قائم کرنے پرمجبورکرنے سے متعلق دفعہ 365 بی تعزیرات پاکستان میں شامل کی جا چکی ہے۔ چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے مقدمہ میں 365 اے کی دفعہ لاگو نہیں ہوسکتی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم منصب نے مقدمہ سے اغوا برائے تاوان کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائرکی تھی۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ ماں بیٹی سے اسلحہ کی نوک پر تاوان کا مطالبہ نہیں کیا۔

ملزم منصب اور شریک ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں16 mins agoسینئراینکرپرسن سمیع ابراہیم عدالت میں پیش، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سمیع ابراہیم نےاپنی پٹیشن میں حفاظتی ضمانت...

23 mins agoکاروباری دن کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن شدید مندی...

30 mins agoلاہور، تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز...

35 mins agoعیسٰی گوٹھ کے متاثرین کومتبادل جگہ دینے کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس 

عیسٰی گوٹھ عزیز آباد کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے سے متعلق...

35 mins ago‘مجھے ساری دنیا کے ہیرے جواہرات بھی دے دیں تب بھی یہ شرٹ نہیں بیچوں گا’

پی ٹی آئی کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے...

47 mins agoکوشش ہے آئی ایم ایف سے معاہدوں کا بوجھ عوام پر کم پڑے ، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More