پنجاب، ہیضے سے 500 سے زائد افراد متاثر

بول نیوز  |  May 16, 2022

صوبہ پنجاب میں بھی ہیضے کی وبا نے پنجے گاڑ لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  گرمی کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ہیضے کے 511 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں سے صرف لاہور میں 208 کیسز سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہاولپور میں 78، خوشاب میں 56 اور ننکانہ صاحب میں 34 افراد ہیضے سے متاثر ہوئے  ہیں۔

لاہور میں گورنمنٹ نواز شریف اسپتال میں 193 اور میو اسپتال میں 15 ہیضے کے مریض لائے گئے ہیں۔

ہیضے سے کیسے بچا جائے؟

پروفیسر جمال رضا اور ڈاکٹر آفتاب نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ شہریوں کو چاہیے کہ سب سے پہلے گھر میں آنے والے پانی (چاہے لائن کا ہو یا باہرسے آرہا ہو) کو اُبال لیں، دوسری سب سے اہم بات واش روم جانے کے بعد اور کھانا کھانے سے پہلے ہاتھوں کو ضرور دھوئیں۔

اگر کسی برتن میں پرانا پانی ذخیرہ کیا ہوا ہے تو وہ نکال کر تازہ پانی بھر لیں، باہر سے لایا ہوا سلاد یا پھل، سبزیاں انہیں صاف پانی سے دھوئیں، گھر سے بازاری رائتہ اور چٹنی کھانے سے گریز کریں، حتیٰ کہ ایک دن پرانا کھانا کھانے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ بازاری اشیا کھانے سے گریز کریں کیونکہ آپ کو معلوم نہیں کہ کون سا پانی استعمال کیا گیا ہے، سب سے اہم بات پانی اُبال کر پئیں۔

مزید پڑھیں3 mins agoجو لوگ اس ملک کی ترقی نہیں چاہتے وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں، اسماعیل راہو

وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ جو افراد اس...

7 mins agoملک کو سری لنکا نہ بنایا جائے، اعظم سواتی

سابق وزیر ریلوے سینٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک کو...

19 mins agoپی این ایس شمشیر کا عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کا عمان کی بندرگاہ...

25 mins agoجس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس نے...

28 mins agoوزیرِ اعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

28 mins agoپی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن کو نوٹس...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More