بڑے پیمانے پرپلاٹس فراڈ کیس میں ضمانت پررہا ملزم عدالتی تحویل میں لینے کا حکم

بول نیوز  |  May 16, 2022

عدالتِ عالیہ نے پلاٹوں کے معاملے پرفراڈ کیس میں ضمانت پررہا ملزم سید محسن علی کو عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں گلشن حسن جامشورو میں عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ متاثرین کو متبادل پلاٹس دینے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ کتنے متاثرین کو پلاٹس دیے گئے؟

نیب کے تفتیشی افسرصلاح الدین مغل نے عدالت کو بتایا کہ متاثرین میں سے کسی نے رجوع ہی نہیں کیا جس پرعدالت نے اظہارِبرہمی کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال میں کسی ایک متاثر کو بھی پلاٹ نہیں دیا گیا؟

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ملزم سید محسن علی کوعدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے نیب کے تفتیشی افسر سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ بھی ملزمان کے ساتھ مل گئے ہیں۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسرایک سال سے کچھ نہیں کرسکے کوئی نیا تفتیشی افسر لگائیں۔ تفتیشی افسرڈیڑھ سال متاثرہ افراد کو تلاش نہیں کرسکے ہیں۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے نیب کے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ انگریزی اخبارمیں اشتہاردے دیا ہے کون پڑھے گا؟ کس نے آپ کو نیب میں رکھا ہے؟ نیب کے پاس کوئی اور تفتیشی افسر نہیں ہے کوئی  قابل آفیسرنہیں ہے؟

عدالت نے کہا کہ پہلے شہریوں کو دادو پھر ان پلاٹس کو جامشورو کا کرکے فروخت کیا گیا۔

عدالت نے ضمانت پر رہا ملزم سید محسن علی کوعدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس لیے ضمانت منظور کی تھی کہ متاثرین کو متبادل کے طور پر پلاٹس دے دیے جائیں گے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ عدالت کے ساتھ ڈیڑھ سال سے کھیل کھیلا جارہا ہے۔ نیب کا تفتیشی افسرملزمان کے ساتھ مل گیا ہے۔ ہم تفتیشی افسر کے خلاف بھی حکم جاری کریں گے۔

سندھ ہائیکورٹ نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے نیب کے تفتیشی افسر سے کہا کہ چیئرمین نیب کو آپ کے خلاف کارروائی کا لکھیں گے، آپ نیب کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں15 mins agoعمران خان کو جان کا نہیں بلکہ جیل جانے کا خطرہ ہے ، فیصل کریم

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کو...

15 mins agoپی ٹی آئی کی حکومت سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سے مؤثر انداز سے نمٹنے...

20 mins agoمحکمہ جنگلی حیات کا کریک ڈاؤن، جنگلی طوطوں کا ڈیلر گرفتار

محکمہ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔...

25 mins agoسپریم کورٹ میں آرٹیکل تریسٹھ اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت

سپریم کورٹ میں آرٹیکل تریسٹھ اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس...

28 mins agoامپورٹڈ حکومت نے خفیہ مراسلے کی حقیقت تسلیم کی ہے، شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں...

35 mins agoوزیراعظم کی صوبوں کو گندم کی خریداری کا ہدف مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صوبوں کو گندم کی خریداری کا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More