وزیراعظم کی موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے بچاؤ کے لئے فوری حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

بول نیوز  |  May 16, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے بچاؤ کے حوالے سے فوری طور پر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ گرمی کی شدید لہر اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

 

موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے جو شسپر گلیشئیر جیسے واقعات سے مسقبل میں بچاؤ، غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کیلئے مؤثراقدامات، پانی کے بچاؤ اور موجودہ ذخائر کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی اور اقدامات کرے گی۔

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 16, 2022

اجلاس کو حالیہ گرمی کی شدید لہر کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ گرمی کی شدید لہر کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کو گلیشیئرز کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود پانی کی کمی کا خطرہ بھی لاحق کے، اس سب کے براہِ راست اثرات پاکستان کی زراعت پر مرتب ہوتے ہیں۔

 

وزیراعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر فوری طور پر ٹاسک فورس کا قیام۔

ٹاسک فورس میں متعلقہ وفاقی وزراء، سیکٹریز، صوبائی چیف سیکٹریز و متعلقہ صوبائی سیکٹریز، چیئرمین NDMA اور اعلی افسران شامل۔ ٹاسک فورس کو آج شام پہلا اجلاس منعقد کرنے اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ pic.twitter.com/S3fo4c2rn5

— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) May 16, 2022

 اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایات جاری کی کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے، شسپر گلیشئیر واقعے جیسے واقعات سے مسقبل میں بچاؤ، غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کیلئے اقدامات، پانی کے بچاؤ و موجودہ ذخائر کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرکے فوری عمل درآمد کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے فوری طور پر ٹاسک فورس کے قیام کی بھی ہدایت کی  اور کہا کہ ہیٹ ویو کے معاملے پر ہنگامی بنیادوں پر جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔

وزیرِ اعظم نے وزارتِ تعلیم کو سرکاری اسکولوں میں حالیہ گرمی کہ شدید لہر سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد اور نجی اسکولوں کو ان پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے وزراتِ صحت کو فوری طور پر کورونا کے نئے سب-ویرئینٹ کے حوالے سے تحقیق اور اسکے ممکنہ اثرات پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نے کہا کہ پانی کے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے اور ساتھ ہی بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے بھی آئندہ مون سون سے پہلے فوری اقدامات کو یقینی بنائے جائے۔

علاوہ ازیں اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چولستان میں انسانی بستیوں اور جانوروں کیلئے پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے ہنزہ میں شسپر گلیشئیر واقعے میں منہدم ہوئے پُل کو فوری تعمیر کرنے کی بھی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر سب سے ذیادہ نتاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ملک ہے.

مزید پڑھیں34 mins agoپاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار دس ممالک میں شامل

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار دس ممالک میں شامل ہوگیا...

36 mins agoبڑے پیمانے پرپلاٹس فراڈ کیس میں ضمانت پررہا ملزم عدالتی تحویل میں لینے کا حکم

عدالتِ عالیہ نے پلاٹوں کے معاملے پرفراڈ کیس میں ضمانت پررہا ملزم...

50 mins agoعمران خان کو جان کا نہیں بلکہ جیل جانے کا خطرہ ہے ، فیصل کریم

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کو...

50 mins agoپی ٹی آئی کی حکومت سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سے مؤثر انداز سے نمٹنے...

55 mins agoمحکمہ جنگلی حیات کا کریک ڈاؤن، جنگلی طوطوں کا ڈیلر گرفتار

محکمہ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔...

1 hour agoآئین جمہوریت کو فروغ دیتا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے کہا کہ آئین جمہوریت کو فروغ...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More