اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر بھی 194 کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

بول نیوز  |  May 16, 2022

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن شدید مندی دیکھنے کو آرہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن ہی شدید مندی دیکھنے کو آرہی ہے ، دن کا آغاز ہی 367 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جب کہ ایک موقع پر 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 42300 سے بھی کم پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

گذشتہ ہفتہ کے آخری روز انڈیکس 43 ہزار 486 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آج 100 انڈیکس 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی سے 42 ہزار 424 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

دوسری جانب ڈالر کی بھی اونچی اڑان جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہوکر 194 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا تھا کہ حکومت ابھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کر رہی ہے،

ادھر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بوجھ عوام پر کم سے کم پڑے جب کہ  ڈالر کا تعلق معیشت سے ہے، معیشت کمزور ہوگی تو ڈالر اوپرجائے گا۔

واضح رہے کہ موجودہ مخلوط حکومت بھی ڈالر کو مستحکم رکھنے میں ناکام نظر آرہی ہے اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جب کہ اس مہنگائی اور ڈالر کی اونچی اڑان کی بنیادی مسائل میں حکومت کے لیے پیٹرول پر سبسڈی انتہائی اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں13 hours agoپیٹرول کی قیمت کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔...

18 hours agoروپے کی قدر میں کمی؛ اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ !

بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روپے کی گرتی ہوئی...

21 hours agoحکومت اور شوگر ملوں کے درمیان قیمت کے معاملے پر تنازعہ زور پکڑ گیا

لاہور: شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے مابین چینی کی...

2 days agoسی این جی کی قیمت میں 70 روپے اضافہ

وفاقی حکومت نے سی این جی کی قیمت میں 70 روپے اضافہ...

2 days agoگزشتہ ماہ 2 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ایس ای سی پی

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 2 ہزار...

2 days agoپیٹرول کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان

دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نئی حکومت کے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More