عمران نیازی امریکی سازش کی طرح اب اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

بول نیوز  |  May 16, 2022

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی امریکی سازش کی طرح اب اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کابیانیہ بنارہے ہیں، جان کو ممکنہ خطرے سے متعلق اگر کوئی ٹھوس ثبوت سابق وزیراعظم عمران نیازی کے پاس ہے تو اسے وزارت داخلہ سے فی الفورشئیرکریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کیلئے تیار ہے، اگر سابق وزیراعظم عمران نیازی چاہیں تو جان کو خطرے سے متعلق معاملے پر ایک جوڈیشل کمیشن بھی قائم کرسکتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن عمران نیازی کے فراہم کردہ شواہد اور معلومات کا جائزہ لیکر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے، اگرعمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس بیانیے کو بھی ایک پولیٹیکل اسٹنٹ ہی تصور کیا جائیگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایک سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل اسٹنٹ کے طور پر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور خطرے کا باعث ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے عمران نیازی اپنی سیکیورٹی کو سیاسی پروپیگنڈے کے طور پر پیش نہ کرے، شواہد ہیں ہم سے شئیر کرے۔

مزید پڑھیں3 mins agoقومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کا تعاون اہمیت رکھتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں...

17 mins agoوزیراعظم کو اتحادیوں کو جلد انتخابات پر آمادہ کرنے کا ٹاسک مل گیا

وزیراعظم شہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں کو جلد انتخابات پر آمادہ کرنے...

46 mins agoوزیراعظم کی موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے بچاؤ کے لئے فوری حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور...

1 hour agoپاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار دس ممالک میں شامل

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار دس ممالک میں شامل ہوگیا...

1 hour agoبڑے پیمانے پرپلاٹس فراڈ کیس میں ضمانت پررہا ملزم عدالتی تحویل میں لینے کا حکم

عدالتِ عالیہ نے پلاٹوں کے معاملے پرفراڈ کیس میں ضمانت پررہا ملزم...

1 hour agoعمران خان کو جان کا نہیں بلکہ جیل جانے کا خطرہ ہے ، فیصل کریم

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کو...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More