انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے موقع پر اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا امکان

بول نیوز  |  May 16, 2022

انگلینڈ کے اہم کھلاڑی پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے محروم ہوسکتے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ ٹیم پاکستان میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس میں انگلینڈ کا اپنے اہم کھلاڑیوں کے بغیر کھیلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولنگ ووڈ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم  کے کوچ کے لئے مضبوط امیدوار

واضح رہے کہ انگلینڈ نے گذشتہ سال پاکستان سے وائٹ بال سیریز منسوخ کردی تھی جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم رواں سال ستمبر 2022 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے۔

ابتدائی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جانی تھی جسے بڑھا کر 7 میچز پر کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد تین ٹیسٹ میچز کھیلنے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

انگلینڈ کے وائٹ بال کے ماہرین جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے اختتام کے 72 گھنٹے بعد ہی 15 ستمبر کو پاکستان آئیں گے جس کے فوری بعد انہیں ورلڈ کپ سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مزید تین ٹوئنٹی میچز کے لیے آسٹریلیا جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برینڈن میک کولم انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ بننے کے لیے مضبوط امیدوار

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کے لیے پاکستان سے ہونے والی سیریز سے محروم کیے جانے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کے نو منتخب ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کا شیڈول بہت مصروف ہے جس پر بورڈ کو نظرثانی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں میچز کو چھوڑنا نہیں چاہتا اور میں اپنے ملک کے لیے جتنا ہوسکے کھیلنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں3 hours agoنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشننگ کیمپ کا پہلا مرحلہ

لاہور: نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشننگ کیمپ کا پہلا مرحلہ آج...

3 hours agoاینڈریو سائمنڈز، کار حادثے کے وقت موجود مقامی شخص کا بیان

          سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کے کار حادثے کے وقت موجود...

4 hours agoنوجوان پاکستانی کوہ پیما نے 8 ہزار میٹر سے اونچی چھٹی چوٹی سرکرلی

نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے  8 ہزار میٹر سے اونچی...

17 hours agoجاوید آفریدی کی سری لنکا کرکٹ کو اسپانسرشپ کی پیشکش

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائزپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی...

18 hours agoباؤچر کے خلاف الزامات واپس لے لیےگئے ہیں ،کرکٹ جنوبی افریقہ

کرکٹ جنوبی افریقہ نے اعلان کیا کہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے...

18 hours agoکراچی: میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، کراچی میں کھیل کے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More