امریکا میں طیارہ کار پرآ گرا، ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی، حادثے کی وڈیو وائرل

بول نیوز  |  May 16, 2022

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہفتے کے روز ایک چھوٹا طیارہ پل پر سے گزرنے والی ایک کار کے اوپر آن گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

یہ المناک حادثہ دوپہر سے کچھ پہلے ہالور اِنلیٹ پل پر پیش آیا جس سے پل پر ٹریفک بند ہو گئی۔ حادثے کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

Drone camera shows moments after a small plane crashed on a Miami bridge yesterday after losing engine power. One of the three people on board was fatally injured. https://t.co/Yq3b0h1irc

📹 BoatzoneUS pic.twitter.com/834GUUQwOD

— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) May 15, 2022

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کا شکار طیارہ جو ایک نجی کمپنی کی ملکیت تھا، فنی خرابی کے باعث ایک کار پر گرا جس میں ایک خاتون اور اُن کے دو چھوٹے بچے سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے خاتون اور دونوں بچے محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد طیارے کو آگ لگ گئی جس سے فضا میں گہرے کالے دھویں کے بادل چھا گئے۔ وڈیو میں طیارے کی زد میں آنے والی بدقسمت ایس یو وی گاڑی بھی تباہ شدہ حالت میں دیکھی جا سکتی ہے۔

فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ کو بجھا دیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم طیارے میں سوار ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

Awful private plane crash in #mia @nbc6 pic.twitter.com/LjJg7bgUtM

— Alex H (@lexSayzzz) May 14, 2022

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ سنگل انجن والے سیسنا 172 طیارے میں 3 افراد سوار تھے جو انجن میں خرابی کے باعث میامی ہائی وے برج پر گر کر تباہ ہو گیا۔

مزید پڑھیں2 hours agoیوکرین جنگ، فن لینڈ اور سوئیڈن کے نیٹو میں شمولیت کے اعلان پر ترکی کا اعتراض

یورپی ممالک فن لینڈ اور سوئیڈن نے نیٹو کی رکنیت کے لیے...

3 hours agoصومالیہ، حسن شیخ محمد ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے

صومالیہ میں گزشتہ روز نئے صدر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔...

4 hours agoامریکا میں دوسرے روز بھی فائرنگ کے دو واقعات، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

امریکا میں گزشتہ روز مسلسل دوسرے دن بھی فائرنگ کے دو واقعات...

23 hours agoفلسطینی خاتون صحافی ’شیریں ابوعاقلہ‘ کی ہلاکت پر لندن میں احتجاج

لندن میں ہزاروں کی تعداد میں افراد فلسطینی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ...

23 hours agoبھارت میں بریانی فیسٹیول میں ’بیف بریانی‘ پیش کرنے پر پابندی

چنئی: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں کلیکٹر نے بریانی فیسٹیول میں ’بیف...

1 day agoنیویارک میں سفید فام نوجوان کا نسل پرستانہ حملہ، 10 افراد ہلاک

نیویارک: امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو میں ایک سفید فام...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More