پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستی کو مزید بہتر اور مستحکم کرنے کا عزم

بول نیوز  |  May 16, 2022

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کو مزید بہتر اور مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا دورہ کیا گیا ہے۔

 

President Dr. Arif Alvi offering condolences on the sad demise of the former President of the United Arab Emirates (UAE), Sheikh Khalifa bin Zayed Al Nahyan, at UAE Embassy, Islamabad. pic.twitter.com/Yk9ohpHY1s

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 16, 2022

اس دوران صدر مملکت نے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر شاہی خاندان، عوام اور متحدہ عرب امارات کی حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر پاکستانی عوام کو دلی رنج پہنچا ہے، وہ پاکستان کے سچے اور مخلص دوست تھے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سابق صدر کی وفات دونوں ممالک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

 

President visits UAE Embassy, condoles the death of Sheikh Khalifa bin Zayed Al Nahyan

President Dr. Arif Alvi paid a visit to the Embassy of the United Arab Emirates (UAE) and offered heartfelt condolences to the royal family, the people and the Government of UAE on the death pic.twitter.com/Up1ivgCsxd

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 16, 2022

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان اور عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

صدر مملکت نے شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی پاکستان کے لیے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

اس موقع پر صدر مملکت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید بہتر اور مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے تعزیتی دورے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای دونوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔

اس کے علاوہ سفیر نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا ہے۔

مزید پڑھیں4 mins agoمعاشی تباہی کا چہرہ صرف عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کا چہرہ صرف عمران...

6 mins agoگرمی کی شدت کیساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد بجلی کی...

13 mins agoاس گورنمنٹ کے ساتھ چلنا میرے لیے بہت مشکل ہے، محمود خان

محمود خان نے کہا ہے کہ اس گورنمنٹ کے ساتھ چلنا میرے...

19 mins agoملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

ملک اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جو اس...

20 mins agoشیخ خلیفہ کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے، عاصم افتخار

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ کے انتقال سے پاکستان...

28 mins agoضمیر کے مطابق بھی کوئی انحراف کرے تو ڈی سیٹ ہوگا، سپریم کورٹ

آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت میں...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More