وزیراعظم شہبازشریف سے آصف زرداری کی ملاقات

سماء نیوز  |  May 16, 2022

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق آصف زرداری نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ہر فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کرنے پر اتفاق کیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری نے آج شام وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی معشیت، سیاسی اور داخلی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق اصلاحات سے پہلے انتخابات کی تجویز کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی، حالات سے کیسے نمٹنا ہے آصف زرداری سمجھائیں گے، پیپلز پارٹی پہلے انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (منگل کو) صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے، جس میں ملکی معاشی، سیاسی و داخلی صورتحال، درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری رپورٹ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More